بھارتی کامیڈین جانی لیور کا پاکستانی اداکارہ صاحبہ کے نام پیغام

بھارتی کامیڈین جانی لیور کا پاکستانی اداکارہ صاحبہ کے نام پیغام
سورس: file photo

کراچی: نامور بالی ووڈ کامیڈین جونی لیور نے پاکستانی اداکارہ صاحبہ کے لیے سرحد پار سے پیغام بھیجا ہے۔

اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر صاحبہ ریمبونے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار جونی لیور نے ان کے لیے ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔

جونی لیور نے اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ صاحبہ اور ان کے شوہر افضل خان عرف ریمبو کی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی ٹیلی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’’صاحبہ بھابھی سلام وعلیکم  ’بکراعید قصائی2‘ ٹیلی فلم ہم نے دیکھی بہت اچھی فلم ہے اس فلم کو میں نے اور میری فیملی نے بہت انجوائے کیا۔

  

View this post on Instagram

A post shared by Sahiba Afzal (@sahiba_rambo)

جونی لیور نے ٹیلی فلم میں صاحبہ اور ریمبو سمیت تمام فنکاروں کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا ٹیلی فلم میں آپ کا اور ریمبو بھائی کا کام بہت اچھا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے صاحبہ کے یوٹیوب چینل کی بھی تعریف کی‘‘۔ ویڈیو کے آخر میں جونی لیور نے اداکارہ صاحبہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ صاحبہ پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار افضل خان جو جان ریمبو کے نام سے بھی مشہور ہیں کی بیوی ہیں۔ دونوں نے اپنے کیریئر میں کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ تاہم صاحبہ نے ریمبو سے شادی کے بعد اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ بعد ازاں چند برس بعد انہوں نے اداکاری کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھا اور اب وہ اداکاری کے ساتھ  یوٹیوب چینل اور سیلون بھی چلاتی ہیں۔