وزیر جیل خانہ  جات   پنجاب فیاض الحسن  چوہان    پنجاب  حکومت  کے    ترجمان   مقرر

05:07 PM, 13 Aug, 2021

لاہور :وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کر کے اضافی ذمہ داری بھی دیدی گئی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

نمائندنیو نیوز کےمطابق فیاض الحسن چوہان کو اضافی ذمہ داری بھی دیدی گئی ،وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ ترجمان حکومت پنجاب کی اضافی ذمہ داری دئیے جانے پر اعلیٰ قیادت کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔ بطور ترجمان پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کامیابیاں عوام کے سامنے لانا میرا بنیادی ایجنڈا ہے۔ بزدار حکومت کے خلاف اپوزیشن کی سازشوں کو بے نقاب کروں گا۔

فیاض الحسن چوہان نے ترجمان پنجاب حکومت مقرر ہوتے ہی بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا حکومت پنجاب  کے پہلے سے کام کرنے والے تمام ترجمان  فارغ  کر دئیے گئے ہیں ،تمام ترجمانوں کے  نوٹی فیکشن  بھی منسوخ کیے جا چکے ہیں ،اب صوبائی حکومت کے صرف ایک ترجمان فیاض الحسن چوہان ہونگے ۔

واضح رہے وزیر اعلی پنجاب نے وزارت اطلاعات کا قلم دان اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں