افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف استعمال ہونا افسوسناک ہے: شاہ محمود قریشی

04:24 PM, 13 Aug, 2021

اسلام آباد : وزیر خارجہ   شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا اجلاس  ہوا۔  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر،وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت رزاق داؤد اور وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان   محمد صادق  سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

نیو نیوز کے مطابق اجلاس میں  افغانستان کی  بگڑتی   صورتحال سمیت اہم سفارتی امور پر مشاورت کی گئی ۔ کورونا کے معاشی اثرات اور ان سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر   تبادلہ خیال بھی  کیا گیا۔

 اجلاس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے  کہا  پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں افغان سر زمین کا استعمال ہوناافسوسناک  ہے ۔افغانستان کی  خراب  صورتحال سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہو گا۔وزیر خارجہ نے داسو واقعے کی تحقیقات میں اب تک سامنے آنے والی پیش رفت اراکین کونسل کو آگاہ کیا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان،  خطے میں تعمیر و ترقی اور روابط کے فروغ کیلئے کیلئے، قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے ۔  پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی مصالحانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔ اجلاس میں  مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور دیگر اہم سفارتی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

مزیدخبریں