ن لیگ کو پنجاب میں   حکومت گرانے کی   پیشکش کی تھی، نیئر بخاری 

03:45 PM, 13 Aug, 2021

کراچی :پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا پی ڈی ایم کی بنیاد پیپلزپارٹی نے رکھی تھی ،پیپلزپارٹی کو شوکاز بھیجنے والے پی ڈی ایم  کی حالت کے ذمہ دار ہیں،ن لیگ کو پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی نے بڑی پیشکش کی تھی لیکن بدقسمتی سے ایسا کچھ نہیں ہوا ۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے نیو نیوز کے پروگرام آج عائشہ احتشام کے ساتھ گفتگو میں کہا ن لیگ کو پنجاب میں حکومت گرانے کی پیشکش کی تھی ،اس کے باوجود کے پیپلزپارٹی پنجا ب میں وزارت اعلیٰ کی امیدوار بھی نہیں تھی کیونکہ عدم اعتماد کامیاب ہونے پر وزیر اعلیٰ ن لیگ کا ہی ہونا تھا ۔

انہوں نے کہا چیئرمین سینیٹ یا اسپیکر رہے یا نہ رہیں،حکومت پر اثر نہیں پڑتا،آج بھی کہتے ہیں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کیخلاف ن لیگ ہمت کرے، ہم ساتھ دیں گے،نیئر بخاری کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی کارکردگی سے عوام مایوس ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ ن لیگ کے حوالے سے بھی عوام خوش نہیں ۔

نیئر بخاری کا کہنا تھا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی قوت پر حکومت کی ،پیپلزپارٹی کبھی کسی کے اشارے یا سہارے پر حکومت میں نہیں آئی اور نہ ہی آئندہ آئے گی ۔

مزیدخبریں