لندن : معروف گلوکارہ برٹنی سپیئرز کو والد کی " سرپرستی " سے آزادی مل گئی ۔
تفصیلا ت کے مطابق گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کو مغربی میڈیا ان کی آزادی سے تشبیہ دے رہا ہے ۔ ویڈیو میں برٹنی سپیئر بہت خوشی کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آتی ہیں ۔
40 سالہ گلوکارہ کی خوشی کی وجہ یہ ہے کہ عدالت نے ان کو ان کے والد کی سرپرستی سے آزاد کردیا ہے کیونکہ سال 2008 میں وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے عدالت نے ان کے والد کو ان کی ساری جائیداد اور کمائی کا مختار بنا دیا تھا اور برٹنی سپیئر ز کو جب بھی پیسے کی ضرورت ہوتی تھی تو ان کو اپنے کمائے ہوئے پیسے کو بھی استعمال کے لئے والد سے اجازت لینا پڑتی تھی ۔
عدالت نے برٹنی سپیر کےوالد کی یہ قانونی حیثیت ختم کردی ہے جس کے بعد اب برٹنی سپیئرز اپنے معاملات اور فیصلوں میں آزاد ہیں ۔
برٹنی سپیئرز نے اپنے والد کی سرپرستی کے اس عدالتی فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس خوشی کے اظہار کے لئے انہوں نے ڈانسنگ ویڈیوز شیئر کی ہیں ۔