اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان نے یوم آزادی کو گرین پاکستان ڈے ڈکلیئر کے نام سے منصوب کر دیا ،اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے پوری پاکستان قوم سے پودے لگانے کی درخواست بھی کی ۔
سینٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا 14 اگست کو پودا لگا کر قومی ذمہ داری پوری کریں، پودا لگاتےاپنی تصاویر اپنے علاقوں کے واٹس نمبر پر شیئر کریں،پاکستان ماحولیاتی آلودگی پر پودے لگانے کے ریکارڈ بنارہا ہے،میاواکی جنگل بنایااورایک منٹ میں زیادہ سےزیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ۔
واضح رہے اس لاہور سمیت پورے پاکستان میں پلانٹ فار پاکستان کے نام سے مہم جاری ہے ،جس میں لاہور کی شاہراہوں پر جگہ جگہ پی ایچ اے کی گاڑیاں پودے لیے کھڑی ہیں اور عوام الناس کو مفت پودے فراہم کیے جار ہے ہیں ۔