اسلام آباد حکومت نے یوم عاشور کی عقیدت واحترام کے پیش نظر نویں اور دسویں محرم کو چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بروز بدھ مورخہ 18 اگست کو نویں اور 19 اگست کو دسویں محرم کی چھٹی ہوگی۔
یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر کے سرکاری، نیم سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے جبکہ تعلیمی اداروں میں بھی تعطیلات ہونگی۔