جمیکا: ویسٹ انڈیز نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں پر دو رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔
پاکستان کیخلاف جیسن ہولڈر اور جیڈن سیلز کامیاب گیند باز رہے جنہوں نے نے 3،3 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ فواد عالم 56 اور فہیم اشرف 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اوپنر بلے باز عمران بٹ 11 جبکہ عابد علی 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا ، اس کے دو کھلاڑی ابتدا ہی میں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، یہ دونوں وکٹیں محمد عباس نے حاصل کیں۔ کیرل پاول، نکرو مابونر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ پاکستان، ویسٹ انڈیز کے خلاف 21 سال سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہارا، آخری چھ میں سے 4 سیریز شاہینوں کے نام رہی تھیں۔