کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے، وزیراعظم

05:20 PM, 13 Aug, 2020

کراچی: وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ قانون فروغ نسیم اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی اور صوبہ سندھ خاص طور پر کراچی کی صورتحال پر گفتگو کی۔ ملاقات میں حالیہ بارشوں کے بعد صوبہ سندھ کی صورتحال اور کراچی میں بجلی کی طویل بندش کے معاملات بھی زیر غور آئے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے۔

عمران اسماعیل نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور پاک فوج کے کام کو بے حد سراہا اور کراچی کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد کراچی کی پہلے سے خستہ حال سڑکیں مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں جبکہ نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اہم شاہراہیں اور گھروں میں بھی پانی داخل ہوجاتا ہے۔

مزیدخبریں