کوروناوائرس: دنیا میں کیسز کی تعداد2 کروڑ8 لاکھ سےبڑھ گئی

12:44 PM, 13 Aug, 2020

دنیا میں کورونا وائرس کے باعث 7 لاکھ 47 ہزار 352 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 8 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ 37 لاکھ 13 ہزار 613 ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے 53 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1386 اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔برازیل میں 31 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ برازیل میں کورونا سے مزید 1164 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد23 لاکھ 99 ہزارسے زائد ہوگئی ہے اور ایک دن میں 950 افراد جاں بحق ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 47 ہزار ایک سو سے بڑھ گئی ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے 9 لاکھ دو ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور15 ہزار260 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11  ہزارسے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 68 ہزار 919 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 46 ہزار افراد متاثر ہیں جب کہ 54 ہزار666 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے  پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔کوروناوائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

 دنیا بھر میں 20مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 31 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 63 لاکھ کے قریب ہے۔

امریکہ میں سب سے زیادہ 52 لاکھ  کے قریب کیسز رجسٹرڈ ہوئے اور 1 لاکھ 65 ہزار کے قریب اموات رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں