صرحا اصغر کا جشن آزادی ایس او پیز کے ساتھ منانے کی اپیل

صرحا اصغر کا جشن آزادی ایس او پیز کے ساتھ منانے کی اپیل

اسلام آباد : اداکارہ صرحا اصغر نے جشن آزادی ایس او پیز کے ساتھ منانے کی اپیل کر دی۔

انہوں نے جشن آزادی کا کیک تھامے بنائی گئی اپنی تصویر اسنٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جشن آزادی 14اگست سے قبل ہی منانا شروع کر دی ہے ۔

انہوں نے شائقین سے اپیل کی کہ وہ جشن آزادی جوش و خروش کے ساتھ منائیں لیکن احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔

صرحا اصغر ان دنوں ڈرامہ سیریل”پیار کے صدقے“ میں دکھائی دے رہی ہیں۔