لاہور: لاہور کے شاپنگ مال میں سیلز گرل پر تشدد کرنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ لاہور کے شاپنگ مال میں خاتون نے سیلز گرل کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا تھا اور معافی مانگنے کا مطالبہ کرتی رہی۔
ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے سیلز گرل پرتشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، خاتون نے بچانے کے لیے آئی دیگر سیلز گرل پر بھی تشدد کیا، سیکیورٹی سپر وائزر پر پیپر کٹر سے حملہ کیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ خاتون جو بھی ہے اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی۔تازہ ترین اپ ڈیٹس کے مطابق تشدد کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا جس کیخلاف شاپنگ مال کے منیجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔