معروف پاکستانی پوپ اسٹار نازیہ حسن کو بچھڑے 19برس بیت گئے

معروف پاکستانی پوپ اسٹار نازیہ حسن کو بچھڑے 19برس بیت گئے

معروف پاکستانی گلوکارہ اور پوپ اسٹار نازیہ حسن کو بچھڑے 19برس بیت گئے ہیں لیکن وہ آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

پری چہرہ، خوبصورت آواز، نازیہ حسن موسیقی کی دنیا میں آتے ہی چھا گئیں، 1980 میں بحثیت پاپ گلوکارہ پی ٹی وی سے فنی زندگی کا آغاز کیا۔ اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر بہت سے سدا بہار گیت گائے۔

نازیہ حسن کو عالمی سطح پر شہر ت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے کے گانے سے ملی۔ معروف گلوگارہ نے ہمیشہ اپنی آواز کے ذریعے دوسروں میں خوشیاں بانٹیں، کئی سالوں تک ان کے البمز چھائے رہے۔

نازیہ حسن کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہوئیں، انھیں علاج کے لیے لندن منتقل کیا گیا لیکن سال 2000 میں زندگی ہار گئیں۔ گلوکارہ کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی ان کے گیت آج بھی بےحد مقبول ہیں۔