بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ چین کو کشمیر کی حالیہ صورتحال اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ پر گہری تشویش ہے۔
یہ بات انہوں نے اپنے بھارتی ہم منصب سبرامانم جے شنکر سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور پاک بھارت تنازعہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور چین ایسے کسی بھی ایسے یکطرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے جس سے صورتحال پیچیدہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم ہونے سے خطے میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو پرامن طریقے سے یہ مسئلہ حل کرنا چاہئے اور خطے میں امن و استحکام کی مجموعی صورتحال کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔