مکہ مکرمہ(این این آئی) مملکت میں کینیڈا کی مداخلت سے پیدا ہونے والے بحران کے باعث ایک ہزار سعودی ڈاکٹروں نے کینیڈا کے ہسپتالوں کو خیر باد کہہ دیا۔کینیڈا کی رائل فیکلٹی نے وزیراعظم سے مسئلہ حل کرنے کیلئے مداخلت کی درخواست کردی۔
عرب ٹی وی کے مطابق فیکلٹی کے سربراہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست کی۔ اس موقع پر سعودی ڈاکٹروں کے ہسپتالوں سے نکلنے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے طور طریقے زیر بحث آئے۔
دوسری جانب کینیڈا میں اقامت پذیر سعودی طلباء نے واضح کیا کہ جس ویب سائٹ سے انکے نام سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ سعودی طلباء نے کینیڈا میں کوئی رابطہ فورم قائم کیا ہے وہ بالکل بے بنیاد ہے ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں۔