اسلام آباد:پی آئی اے کے طیارے میں پاکستانی پرچم تھامے غیر ملکی خاتون کی رقص کی ویڈیو وائر ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون پی آئی اے کے طیارے کے اندر اور باہر رن وے پر کی کی چینلج کی طرح رقص کر رہی ہے۔طیارے میں خاتون کے رقص کی ویڈیو کے حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ویڈیو پارکنگ میں کھڑے طیارے میں فلمائی گئی لیکن اس سے ایئر لائن انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون کی رقص کی ویڈیو پی آئی اے کے پیج سے ہٹا دی گئی ہے۔
پی آئی اے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر خاتون کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ انگلینڈسے تعلق رکھنے والی ایوا زو بک گلوبل شہریت رکھنے والی خاتون ہیں جو دنیا بھر میں گھومتی پھرتی ہیں انہوں نے پاکستان کی جشن آزادی اس طریقے سے منایا جس کی پہلے کبھی کسی نے کوشش نہیں کی ۔
دوسری جانب نیب نے غیر ملکی خاتون کی قومی پرچم کی بے حرمتی کا نوٹس لے لیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خاتون قومی پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئے رن وے اور جہاز تک کیسے پہنچی؟ قومی پرچم کی بےحرمتی کے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کی جائے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں