لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار اوپنر فخر زمان نے ایشیاکپ میں بھارت کیخلاف میچ میں سنچری بنانے کا عزم ظاہر کر دیا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ روایتی حریف کے خلاف چیمپئنز ٹرافی 2017کے فائنل میں جیسی کارکردگی دکھائی تھی۔کوشش ہوگی کہ ویسی پرفارمنس ایشیا کپ میں بھی پیش کریں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے علاوہ دیگر میچوں میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔ فخر زمان نے بتایا کہ ان دنوں وہ صرف میگا ایونٹ کی تیار ی کر رہے ہیں اور امید ہے کہ ٹورنامنٹ میں وہ قومی ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ انفرادی ہدف مقرر کرنے پر یقین نہیں رکھتے اور ہر میچ اور سیریز کے حساب سے اچھی پرفارمنس کیلئے کوشش کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایسی کارکردگی کے بعد ہار ہی ہمارا مقدر تھی ، ویرات کوہلی
فخر زمان کے مطابق ان کی کامیابی کی وجہ یہی ہے کہ وہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور ان میں کافی اعتماد بھی آیا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سینئر کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا موقع ملا اور ا ن سمیت حسن علی، شاداب خان، فہیم اشرف پی ایس ایل سے سامنے آئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں