امریکا نے واضح کر دیا کہ وہ پاکستان کیساتھ مل کر کام نہیں کرنا چاہتا ، نگران وزیر دفاع

امریکا نے واضح کر دیا کہ وہ پاکستان کیساتھ مل کر کام نہیں کرنا چاہتا ، نگران وزیر دفاع
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: نگران وزیر دفاع خالد نعیم لودھی کا کہنا ہے کہ امریکا نے واضح کر دیا کہ وہ پاکستان کیساتھ مل کر کام نہیں کرنا چاہتا ۔


نگراں وزیر دفاع خالد نعیم لودھی کا اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا ابھی تک ہمارا فضائی اور زمینی راستہ استعمال کر رہا ہے اور پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی توقع رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے خلاف 5، 6 اقدامات اٹھاچکا ہے، ہم نے جلدی فیصلہ نہ کیا تو امریکا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو 5 سال میں سبق سکھا دے گا۔خالد نعیم لودھی نے کہا کہ امریکہ نے واضح کر دیا کہ پاکستان کے ساتھ نہیں چلنا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کی پاکستانی امداد میں کمی، سرحدی نگرانی کی مد میں 15 کروڑ ڈالر مختص
   

خیال رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں تناؤ  2018 کے آغاز ک پر ہو گیا تھا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم جنوری کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران پاکستان کو 33 ملین ڈالر امداد دے کر حماقت کی جبکہ بدلے میں پاکستان نے ہمیں دھوکے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ فوجی تربیت کے منصوبے ختم کر دیئے
   

اس کے بعد امریکا نے پاکستان کی امداد بند کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھانا شروع کردیے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی سیکیورٹی معاونت معطل کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پاکستان کو مذہبی آزادی کی مبینہ سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک سے متعلق خصوصی واچ لسٹ میں بھی شامل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ نے کینیڈا کی گاڑیوں پر محصول عائد کرنے کی دھمکی دے دی
   

ابھی حال ہی میں  ٹرمپ انتظامیہ نے خاموشی کے ساتھ پاکستانی افسران سے قطع تعلق کرتے ہوئے ایسے متعدد باہمی تربیتی اور تعلیمی منصوبوں کو ختم کردیا جو گزشتہ ایک دہائی سے بھی زائد عرصے سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط عسکری تعلقات کی بنیاد تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں