لندن:شہزادی لیڈی ڈیانا کی بہن لیڈی سارا اسپنسر کے ساتھ شہزادہ چارلس سے خفیہ معاشقہ رہا مگر سارا نے شادی سے انکار کردیا تھا۔اس وقت جب شہزادہ چارلس کو شریک حیات کی تلاش کے لئے بڑھتے ہوئے دبائو کا سامنا تھا،1977 میں انہوں نے لیڈی سارا سے ملاقات کی ، اسی سال وہ لیڈی ڈیانا سے ملے۔
یہ بھی پڑھیں:اس بار بہت مزیدار اسمبلی ہوگی:شیخ رشید
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چارلس اور سارا خفیہ طور پر ایک دوسرے سے ملتے رہے، شہزاد چارلس سوئس اسکی ریزورٹ گئے تو سارا بھی ساتھ تھیں،ریزورٹ پر لیڈی سارا کاایک صحافی سے بات کرنا چارلس کو پسند نہ آیا، جس کے بعد یہ تعلق اچانک ختم ہوگیا۔1981 میں پرنس چارلز سے شادی کے بعد لیڈی ڈیانا پرنسس آف ویلز بن گئیں جبکہ لیڈی سارا نے نیل مک کورکوڈیل سے شادی کرلی۔1997 میں ہونے والے پیرس کار حادثے میں لیڈ ی ڈیانا کی موت کے بعد پرنس چارلس نے کمیلا پارکر سے شادی کرلی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں