کچی آبادیوں سے متعلق کیس :چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے متوقع وزیرکیڈ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا

03:24 PM, 13 Aug, 2018

کچی آبادیوں سے متعلق کیس :چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے متوقع وزیرکیڈ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں کچی آبادیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ایف 8 کچہری میں وکلا نے چیمبرز بنا کر قبضہ کر رکھا ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ریاست کیا کر رہی ہے؟چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کچی آبادیوں کی منتقلی کی حتمی تاریخ دسمبر 1995ءتھی۔

یہ بھی پڑھیں:اس بار بہت مزیدار اسمبلی ہوگی:شیخ رشید
لوگوں نے اپنے پلاٹس آگے بیچ دئے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ کچی آبادیوں میں ڈسپنسری اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی سہولت میسر ہونی چاہئیے،،بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں میں اسٹریٹ لائٹس نہیں ہیں۔۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آپ کی تجاویز آپ کی حکومت کے حوالے کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف اسی بنیاد پر حکومت میں آئی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مجھے کچی آبادیوں کا حل مل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اضافی نشستوں سے استعفے منظور
انہوں نے کہا کہ جو بولے وہی کنڈی کھولے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے کو نئی حکومت پر چھوڑتے ہیں۔نئی حکومت 60 دن میں اس معاملے کو حل کرے۔ عدالت نے 4 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے متوقع وزیر کیڈ کو طلب کر لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے وکیل بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ آپ ہی وزیر کیڈ ہوں۔ جس پر بابر اعوان نے کہا کہ اگر میں وزیر کیڈ ہوا تو کیڈ وزارت کو ہی ختم کر دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:نو منتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا
یاد رہے کہ گذشتہ سماعت پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ کچی آبادیوں میں بہت خوفناک حالات ہیں،اقلیتوں کی عبادت گاہ کی حالت بہت خراب ہے۔ چیف جسٹس نے ممبر پلاننگ سے مکالمہ سے کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کوروکنا آپ کی ذمہ داری تھی۔ چیف جسٹس نے ممبر پلاننگ سے استفسار کیا کہ کیا آپ کبھی وہاں گئے ہیں؟وہاں حالات رہنے کے قابل نہیں، کچی آبادیاں ایک روزمیں تونہیں بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی تقریب حلف برداری،آصف زرداری نے سب سے پہلے رول آف ممبر ز پر دستخط کئے
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں 3 ہزار805 گھرہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ان کے ووٹوں سے ممبربن جاتے ہیں،کرتے کچھ نہیں۔تاہم آج کی سماعت میں چیف جسٹس نے یہ معاملہ آئندہ حکومت پر چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے متوقع وزیر کیڈ کو طلب کیا اور کیس کی مزید سماعت کو 4 ستمبر تک ملتوی کر دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں