پاک فوج نے قومی شجرکاری مہم میں بھرپورشمولیت کا فیصلہ کر لیا:آئی ایس پی آر

02:35 PM, 13 Aug, 2018

راولپنڈی: پاک فوج نے قومی شجرکاری مہم میں بھرپورشمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج نے قومی شجرکاری مہم میں بھرپور شمولیت کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اس بار بہت مزیدار اسمبلی ہوگی:شیخ رشید

پاک فوج قومی شجرکاری مہم کے تحت ملک بھر میں ایک کروڑ پودے لگائے گی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شجر کاری کی مہم کا افتتاح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اضافی نشستوں سے استعفے منظور
ابتدائی طور پرآج سے ملک بھر میں 20 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور دیگر مسائل کے پیش نظر ملک بھر میں پودے لگانا اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں سماجی کارکنان نے بھی عوام کو شجرکاری کرنے اور پودے لگانے کی ترغیب دی ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف نے بھی بلین ٹری سونامی کے نام سے ایک منصوبے کا آغاز کیا تھا جس کی تعریف عالمی اداروں نے بھی کی تھی۔خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد پارٹی سربراہ عمران خان نے صوبے میں ایک ارب درخت لگانے کا اعلان کیا جسے ناممکن قرار دیا گیا لیکن عمران خان کی زیر قیادت تحریک انصاف کی حکومت نے اس کو ممکن کر دکھایا جس کے بعد عالمی اداروں کی جانب سے بھی عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کو کافی پذیرائی ملی۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی تقریب حلف برداری،آصف زرداری نے سب سے پہلے رول آف ممبر ز پر دستخط کئے

پاکستان میں ”ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر“ WWF کے پروگراموں کے سینیئر ڈائریکٹر رب نواز نے تھامسن روئٹرز فاو¿نڈیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا”(اس منصوبے کی) حقیقی کامیابی حیرت انگیز ہے۔یہ کامیابی محض درخت لگانے تک نہیں بلکہ رویوں میں تبدیلی کے حوالے سے بھی ہے۔“ جبکہ پاکستان کے قومی خلائی تحقیقی ادارے سپارکو (SUPARCO) نے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے ’بلین ٹری سونامی‘ منصوبے کی افادیت کی تصدیق کی تھی۔ تاہم اب پاک فوج نے بھی قومی شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں ایک کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں