حکومت پاکستان کا یوم آزادی پر 30 بھارتی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

حکومت پاکستان کا یوم آزادی پر 30 بھارتی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ
کیپشن: امید ہے بھارت کے جانب سے بھی مثبت رویہ دکھایا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر 30 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پر 30 بھارتی قیدیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان قیدیوں میں 27 بھارتی ماہی گیر بھی شامل ہیں انہیں واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر رہا کیا ج ارہا ہے اور امید ہے بھارت کے جانب سے بھی مثبت رویہ دکھایا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں