لاہور: گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہرجانہ کیس کی سماعت کے موقع پر میشا کے وکیل نے جواب داخل کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔
لاہور کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے دائر کردہ کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر میشا شفیع کے وکیل محمد ثاقب جیلانی نے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا اور نوٹس کا جواب داخل کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔
مزید پڑھیں: عمران خان پاک ،بھارت تعلقات بہتر بنائیں:کنگنا رناوت کی اپیل
ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے میشا شفیع کے وکیل کی جانب سے مہلت مانگنے کے بعد کیس کی سماعت 25 اگست تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ میشا شفیع نے اداکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے جواب میں اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں