اسلام آباد:عام انتخابات 2018 ءکے نتیجے میں قومی اسمبلی کے رکن بننے والے اراکین نے حلف اٹھالیا ہے اور سپیکر ایاز صادق نے اپنی مدت کے آخری اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام اراکین اسمبلی سے حلف لیاجس کے بعد اراکین نے رجسٹر پر دستخط کئے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اراکین کے حلف اٹھانے کے بعد سب سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری نے رول آف ممبرز پر دستخط کئے۔
یہ بھی پڑھیں:ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اضافی نشستوں سے استعفے منظور
ارکان اسمبلی کے حلف اٹھانے کے بعد سیکرٹری اسمبلی نے حروف تہجی کے اعتبار سے ارکان کو پکارااور جس شخصیت کا نام سب سے پہلے پکارا گیا وہ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا تھا جنہوں نے سیکرٹری قومی اسمبلی ڈائس پر جا کر حاضری لگائی۔
یہ بھی پڑھیں:نو منتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا
ادھر پاکستان کی 15ویں قومی اسمبلی میں منتخب ہونے والے ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے ،جن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،ن لیگ کے صدر شہبازشریف،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر شامل ہیں جبکہ سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب 15 اگست کو کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی تقریب حلف برداری،آصف زرداری نے سب سے پہلے رول آف ممبر ز پر دستخط کئے
سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں نومنتخب ارکان قومی اسمبلی سے رجسٹر پر دستخط کرائے جارہے ہیں۔ وزیراعظم کے عہدے کےلئے منتخب ہونے والے عمران خان نے تیسری بار قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا ہے، انہوں نے اپنی میانوالی کی نشست برقرار رکھی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں