ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اضافی نشستوں سے استعفے منظور

10:54 AM, 13 Aug, 2018

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اضافی نشستوں پر استعفے منظور کر لئے ہیں۔ ان میں وہ تمام ارکان شامل ہیں جنہوں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 35، 53، 131 اور 243 سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ مسلم لیگ ق کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے این اے 65 اور 69 سے اپنی نشست چھوڑ دی۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے لاہور سے این اے 132 کی نشست اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: نو منتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

کے پی کے کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر قومی اسمبلی کی نشست اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہ ماضی میں کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس بار چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا۔

مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کی گجرات سے پی پی 30 کی نشست اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں