دوسرا ٹیسٹ : انگلش ٹیم نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

10:29 AM, 13 Aug, 2018

لارڈز: انگلینڈ نے بھارت کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 159 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔

اتوار کو لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 357 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو ووکس 120 اور ثام کیورن 22 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں کھلاریوں نے محتاط انداز سے دن کا ا?غاز کیا 396 کے سکور پر جب کیورن ا?ﺅٹ ہوئے تو انگلش کپتان نے ساتھ ہی اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا، کیورن نے 40 رنز بنائے، ووکس 137 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، محمد شامی اور ہرڈک پانڈیا نے 3، 3 اور ایشانت شرما نے ایک وکٹ لی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔انگلش باﺅلر سٹورٹ براڈ کا گلوکارہ مولی کنگ سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

جواب میں بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 130 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، اسطرح انگلینڈ نے اننگز اور 159 رنز سے کامیابی حاصل کر کے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی، پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی بھارتی بلے باز انگلش باﺅلرز کے سامنے بے بس نظر آئے کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، تیسرے اوور میں بھارت کو مرلی وجے کا نقصان اٹھانا پڑا جو بغیر کوئی رن بنائے اینڈرسن کی گیند کا نشانہ بنے، لوکیش راہول 10 رنز بنانے کے بعد اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، 35 کے سکور پر بھارت کی تیسری وکٹ گری جب اجنکیا راہانے 13 رنز بنا کر سٹورٹ براڈ کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے، چیتشور پوجارا 17 رنز بنانے کے بعد براڈ کی گیند پر بولڈ ہوئے، 61 کے سکور پر بھارت کی آخری امید بھی دم توڑ گئی جب کوہلی 17 رنز بنانے کے بعد براڈ کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے، اگلی ہی گیند پر براڈ نے دنیش کارتھک کو بھی پویلین بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بھارتی بیس بال ٹیم نے دورہ پاکستان کیلئے رضامندی ظاہر کردی

ہرڈک پانڈیا نے ایشون کے ساتھ مل کر مزاحمت کرنے کی کوشش کی تاہم 116 کے سکور پر ووکس نے پانڈیا کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو اہم کامیابی دلائی، پانڈیا نے 26 رنز بنائے، کلدیپ یادیو اور محمد شامی بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے، 130 کے سکور پر بھارت کیآخری وکٹ گری جب ایشانت شرما 2 رنز بنا کر ووکس کی گیند پر کیچ ا?ﺅٹ ہوئے، اینڈرسن اور براڈ نے 4،4 اور ووکس نے 2 کھلاڑیوں کو ا?ﺅٹ کیا۔

مزیدخبریں