کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میر نعمت اللہ زہری نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جہانگیر ترین کی پرویز الٰہی سے ملاقات،حکومت سازی میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا
تفصیلات کے مطابق میر نعمت اللہ نے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کوبھجوادیا ہے،نعمت اللہ زہری آج بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حلف اٹھائیں ،سینیٹ نشست خالی ہونے کے بعدبلوچستان اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی ماہر اقتصادیات عبدالرزاق داؤد کو حکومت میں شمولیت کی دعوت
خیال رہے کہ میر نعمت اللہ زہری نے گزشتہ سال مسلم لیگ (ن) کی بنیادی رکنیت اور سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور بعدازاں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرکے دوبارہ سینیٹر منتخب ہوگئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں