نیب ریفرنسز، اڈیالہ جیل جانے کے بعد نواز شریف کی پہلی پیشی

09:31 AM, 13 Aug, 2018

اسلام آباد: اڈیالہ جیل جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک ماہ قید کے بعد احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے نواز شریف کو بطور ملزم جبکہ سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیا کو بطور گواہ طلب کر رکھا ہے۔

نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کا طویل وقفے کے بعد آج سے دوبارہ آغاز ہو گا۔  اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریفرنسز منتقلی کے فیصلے کی بدولت جج محمد بشیر کے بجائے احتساب عدالت کے دوسرے جج ملک ارشد ٹرائل آگے بڑھائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ماہر اقتصادیات عبدالرزاق داؤد کو حکومت میں شمولیت کی دعوت


سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے وقت سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، اس موقع پر غیر متعلقہ افراد کا فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں داخلہ بند رہا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں