پی ٹی آئی کی ماہر اقتصادیات عبدالرزاق داؤد کو حکومت میں شمولیت کی دعوت

09:21 AM, 13 Aug, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت میں ماہرین کی شمولیت کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے ممتاز ماہر اقتصادیات عبدالرزاق داؤد کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق عبدالرزاق داؤد کو وزیر اعظم عمران خان کا مشیر مقرر کیا جائے گا۔ عبدالزراق داؤد صنعت، سرمایہ کاری، ٹیکسٹائل اور تجارتی امور پر وزیر اعظم کو مشورے دیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں کے اراکین آج حلف اٹھائیں گے

خیال رہے کہ عالمی ایجنسیوں کے مطابق پاکستانی معیشت کو اس وقت شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان میں یہ مسلسل تیسری بار ہو رہا ہے کہ الیکشن جیتنے والوں کو سب سے پہلے معاشی مشکل کا حل تلاش کرنا پڑ رہا ہے۔

سابقہ دور میں معاشی نمو مشرف دور کے بعد بلند ترین رہی لیکن اس کے باوجود حکومت گئی ہے تو خزانے میں زرمبادلہ کم ہے۔

آئی ایم ایف کا اندازہ ہے کہ مالی سال 2019 میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کی مد میں 27 ارب ڈالر کی ضرورت ہو گی۔ 50 ارب ڈالر کی برآمدات ہوں تو یہ مسئلہ حل ہو جائے اور دوسرا حل درآمدات کم کرنے میں ہے جس پر آج کل عمل ہو رہا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں