گھر پر دفتری کام کی ٹینشن لینے والوں میں بیماریوں کا خطرہ

09:11 AM, 13 Aug, 2018

ورجینیا: دفتر کے کام دفتر تک ہی محدود رکھیں تو بہتر ہے کیونکہ ایک نئی تحقیق کے مطابق گھر پر بھی دفتری کام کی ٹینشن لینے والوں میں بہت سی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو دفتر کے کاموں کی فکر گھر پر کرتے ہے ان میں سردرد، تھکن، نیند نہ آنا، دل اور معدے کی بیماریوں کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ادلب میں 10لاکھ بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، یونیسیف

ورجینیا میں کی گئی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ دفتری اوقات کار کے بعد بھی کام سے متعلقہ ای میلز اور میسیجز چیک کرتے ہیں وہ نہ صرف اپنی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ اپنے اہل خانہ اور قریبی ساتھیوں کو بھی الجھنوں میں مبتلا کرنے کا سبب بنتے ہیں اور ایسے لوگوں سے صحت کے ساتھ قریبی رشتے بھی دور ہو جاتے ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں