اسلام آباد:سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنے ای بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کا احتساب کریں انتقام لیں گے تو بگاڑ پیدا ہو گا، میں نے سازشوں کے بارے میں مسلم لیگ ن کے لیڈروں کا آگاہ کیا تھا۔
سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام ووٹ کی پرچی سے ہے ووٹ سے پاکستان کا وجود ہے اور ووٹ سے ملک بنا اور اسی سے طاقت ور ترین ہو گا ۔انہوں نے کہا نواز شریف کا احےساب کریں اسے مت چھوڑیں لیکن احتساب کی بجائے انتقام لیں گے تو بگاڑ پیدا ہو گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ میرے سامنے سازشوں کے منصوبے بنائے جا رہے تھے میں نے سازشوں کے بارے مسلم لیگ کے سعد رفیق، عابد شیر علی، رانا تنویر اور دیگر کو بتایا تھا مگر انہوں نے کہا کہ ہم نے سب ٹھیک کرلیا ہے، انہوں نے کہا کہ قوم کو بتا رہا ہوں پی ٹی آئی میں سازشوں کا تانا بانا بنا جا رہا ہے ۔
مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ جمہوریت سے ہی ملک وجود زندہ رہے گا اگر آج ہم متحد نہ رہے اور انتشار پیدا کیا تو نخواستہ ہمارا ملک پھر بھی ٹوٹ سکتا ہے، پوری قوم آج رات 12 بجے کے بعد آزادی کی خوشیاں منائے گی ۔