قوم میں جذبہ حب الوطنی بڑھانے کیلئے پاک فوج نے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا

08:03 PM, 13 Aug, 2017

راولپنڈی:پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے نیاملی نغمہ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قوم میں جذبہ حب الوطنی بڑھانے کیلئے پاک فوج نے نیا ملی نغمہ جاری کر دیاگیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ملی نغمہ جاری کیا۔ ملی نغمے کا ٹائٹل ”اے وطن تیرا بھلا ہو“ ہے۔ اس نغمے کو پاکستان کے معروف گلوکار شفقت امانت علی نے انتہائی دلکش انداز میں گایا گیا ہے۔
اس ملی نغمے میں پاکستان کی تینوں افواج کوخوب خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک و قوم کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کی قربانیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں