لندن : جمیکا کے سٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ کا کیریئر کامیابی پر ختم نہ ہو سکا، وہ چار سو میٹر ریلے ریس میں اختتامی لائن عبور نہ کر سکے اور زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ اپنی کیریئر کی آخری ریس جیتنے میں ناکام ہو گئے اور 400 میٹر ریلے ریس کے دوران زخمی ہو گئے جس کے بعد وہ اختتامی لائن پر بھی نہ پہنچ سکے اور یوں وہ اپنے کیرئیر کا اختتام یادگار نہ بنا سکے جبکہ ان کے مخالف برطانیہ کی ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
اسی طرح خواتین کی 400 میٹر ریلے ریس امریکی ٹیم کے نام رہی جبکہ مردوں کی 5 ہزار میٹر ریس ایتھوپیا کے مختار ادریس نے جیتی۔ خواتین کے ہائی جمپ مقابلے میں نیوٹرل ایتھلیٹ ماریا نے فتح سمیٹی اور مردوں کے جیولن تھرو کا ایونٹ جرمنی کے جوہانز ویٹر نے اپنے نام کیا۔