نواز شریف کے گھر پہنچنے پر والدہ سے ملنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

10:35 AM, 13 Aug, 2017

لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف 4 روزہ سیاسی پاور شو کے بعد جاتی امرا میں اپنے گھر پہنچ چکے ہیں، گھر پہنچتے ہی وہ سب سے پہلے اپنی والدہ سے ملے جو پیار سے ان کا چہرہ تھپتھپاتی رہیں ، اس موقع پر میاں نواز شریف کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد اور دادی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میاں نواز شریف کی والدہ وہیل چیئر پر بیٹھی ہیں اور اپنے بیٹے کو پیار کر رہی ہیں۔

گھر آمد پر نواز شریف کی والدہ اپنے بیٹے کا منہ چومتی اور چہرہ تھپتھپاتی رہیں، اور کہتی رہیں کہ ” تہاڈا اللہ مالک اے (تمہارا اللہ مالک ہے)“۔سابق وزیر اعظم کی آنکھوں سے اپنی والدہ کی والہانہ محبت دیکھ کر بے اختیار آنسو نکل آئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں