کراچی:کراچی کے علاقے گارڈن میں وین میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6افرادجاں بحق اور4 شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق وین میں سوارافرادپکنک منانے جارہے تھے کہ چڑیاگھرکے قریب سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس میں6 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں3 مرد2 بچے اور ایک خاتون شامل ہے، 4 زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق افراد کی شناخت محمد علی ، ان کی اہلیہ، محمد سلیم اور ان کے 2 بچے اور بچی شامل ہیں۔
عینی شاہد کے مطابق وین میں آگ لگنے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا اورجب فائربریگیڈپہنچی تومشتعل افرادنے فائر ٹینڈرکوبھگادیا، کچھ دیربعدریسکیواہلکاروں نے لوگوں کووین سے نکالناشروع کیا،قریب کی مسجدسے پانی لاکرآگ بجھانے کی کوشش کی،عینی شاہد کا کہنا تھا دھماکے کے بعد وین جل رہی تھی اوراس میں موجودافرادمددکےلئے بلارہے تھے جبکہ پولیس کا کہنا تھا وین میں موجود دونوں سلنڈر صحیح حالت میں ہیں ممکنہ طور پر وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے ،وین میں آگ لگنے کی مزیدتحقیقات کررہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں