فیصل آباد :فیصل آباد کے علاقے ستیانہ میں پرانی دشمنی کے باعث مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مخالفین نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔