غزہ میں قیامت خیز صورتحال، اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید

غزہ میں قیامت خیز صورتحال، اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید

غزہ: فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ تھم نہ سکا، اسرائیلی افواج کے تازہ حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 سے زائد معصوم فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے جنوبی شہر رفاہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے۔ سکیورٹی زون قرار دے کر تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں، جس سے شہریوں کا نکلنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 18 مارچ سے اب تک اسرائیل کے کیے گئے 36 حملے خاص طور پر خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے۔ مسلسل حملوں کے نتیجے میں حالات مزید خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صرف 18 مارچ کے بعد سے اب تک 1,500 سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 912 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 1 لاکھ 15 ہزار 981 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔

جوابی کارروائی میں حماس نے اسرائیل پر تین راکٹ داغے، جن کی تصدیق اسرائیلی حکام نے کی، تاہم ان کے مطابق ان راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مصنف کے بارے میں