حج تیاریاں ، عمرہ ویزے پر سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کو 29 اپریل تک واپسی کی ہدایت

 حج تیاریاں ، عمرہ ویزے پر سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کو 29 اپریل تک واپسی کی ہدایت

ریاض: سعودی عرب نے حج سیزن کی تیاریوں کے پیشِ نظر عمرہ ویزے پر مملکت میں موجود غیر ملکیوں کو فوری طور پر واپسی کی ہدایت کر دی ہے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق عمرہ ویزہ رکھنے والے تمام افراد کو 29 اپریل تک سعودی عرب چھوڑنا ہوگا، بصورت دیگر ان کے خلاف خلاف ورزی کی کارروائی کی جائے گی۔

وزارت نے مزید کہا کہ 23 اپریل کے بعد مکہ مکرمہ جانے کے لیے غیر ملکیوں کے لیے پرمٹ لازمی ہوگا۔ جو افراد کام کے سلسلے میں مکہ یا مشاعر مقدسہ جانا چاہتے ہیں، انہیں باقاعدہ آن لائن پورٹل کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ بغیر پرمٹ سفر کرنے والوں کو شمیسی یا دیگر داخلی چیک پوسٹوں سے واپس بھیج دیا جائے گا۔ یہ اقدامات حج کے دوران نظم و ضبط اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں