ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کاامکان

12:44 PM, 13 Apr, 2025

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 اپریل سے نئی قیمتوں کا اطلاق متوقع ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 254.63 روپے سے کم ہو کر 242 روپے ہو جائے گی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی اتنی ہی کمی متوقع ہے۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث یہ فیصلہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے زیر غور ہے۔

تاہم حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے حتمی اعداد و شمار تاحال طے نہیں کیے گئے۔ وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان آئندہ چند روز میں کرے گی، جس کے بعد عوام کو مہنگائی سے کچھ حد تک ریلیف ملنے کی امید ہے۔

مزیدخبریں