جماعت اسلامی کا آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ کرنے کا اعلان

کراچی: جماعت اسلامی کے تحت آج شام 4 بجے کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ کا آغاز ہوگا۔ مارچ کا مقصد اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف احتجاج اور اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ یہ مارچ شاہراہ فیصل سے شروع ہو گا، جس میں کراچی کے مختلف اضلاع سے قافلے شریک ہوں گے۔

اس سے قبل، بلوچ کالونی پل سے مرکزی جلسہ گاہ شاہراہ فیصل تک ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان کریں گے۔ غزہ یکجہتی مارچ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کلیدی خطاب کریں گے۔

مارچ کے دوران ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کیا ہے اور شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔ ایئرپورٹ جانے والے افراد کو کورنگی روڈ یا سندھی مسلم سے اللہ والی چوک کی طرف جانے کی ہدایت کی گئی ہے، جب کہ دیگر راستوں پر بھی شہریوں کو متبادل ہدایات فراہم کی گئی ہیں۔

غزہ یکجہتی مارچ کے لیے شاہراہ فیصل پر مردوں اور خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ راستے مختص کیے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کراچی نے شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ اس مارچ کو کامیاب بنایا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں