شمالی چین میں طوفانی ہوائیں، سینکڑوں پروازیں منسوخ، عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

11:02 AM, 13 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

بیجنگ: شمالی چین شدید طوفانی ہواؤں کی لپیٹ میں آ گیا، جس کے باعث نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ بیجنگ میں نصف صدی بعد پہلی بار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں، جس نے شہریوں اور انتظامیہ دونوں کو مشکل میں ڈال دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث ہلکے وزن والے افراد کو بھی ہوا اڑا سکتی ہے، اسی لیے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔ صورتحال کی سنگینی کے پیشِ نظر بیجنگ کے دو بڑے ہوائی اڈوں پر 800 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ تیز ہواؤں کے باعث ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی۔

طوفان سے تقریباً 300 درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، جبکہ سکول، پارک، سیاحتی اور تاریخی مقامات کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے لاکھوں شہریوں کو گھروں میں رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں