معروف اسٹیج اور ٹی وی اداکار جاوید کوڈو دنیا فانی سے رخصت ہو گئے

معروف اسٹیج اور ٹی وی اداکار جاوید کوڈو دنیا فانی سے رخصت ہو گئے

لاہور: مزاحیہ اداکاری کے لیے پہچانے جانے والے اسٹیج اور ٹی وی فنکار جاوید کوڈو انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، جاوید کوڈو کافی عرصے سے بیمار تھے اور لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اپنے منفرد قد کی بدولت شہرت پانے والے اداکار نے کئی مشہور اسٹیج ڈراموں، فلموں اور ٹی وی سیریلز میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔

جاوید کوڈو کے نمایاں کاموں میں "عینک والا جن" اور "آشیانہ" جیسے مشہور ڈرامے شامل ہیں، جنہوں نے انہیں ناظرین کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیا۔