پہلی ایئر  ایمبولینس سروس کے لیے ٹریننگ سیشن کا آغاز

08:39 PM, 13 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب میں پہلی ایئر  ایمبولینس سروس کے لیے ٹریننگ سیشن کا آغاز ہوگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پہلی ایئر ایمبولینس کی ویڈیو شیئر کر دی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز جون میں کر دیا جائے گا۔ایئرایمبولینس کی  پرواز میں مریض کو ایمرجنسی صورتحال میں اسپتال پہنچانے کی مشق کی گئی ۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے فروری کے مہینے میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ ہمارے پاس ایئر ایمبولینس کا نظام نہیں ہے۔ ہم پنجاب میں ائیرایمبولینس سروس شروع کریں گے۔ 

مزیدخبریں