پاکستان نے ایک ارب ڈالر انٹرنیشنل بانڈز کی ادائیگی کردی

08:26 PM, 13 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 12 اپریل 2024 کو ایک ارب ڈالر کے انٹرنیشنل بانڈز کی ادائیگی پر کامیابی کے ساتھ عمل درآمد کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ یہ ادائیگی بانڈ ہولڈرز میں تقسیم کرنے کے لیے ایجنٹ بینک کو کی گئی، جس میں پرنسپل اور سود بھی شامل تھا۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتوں میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کسی حد تک استحکام آیا ہے، اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر ہفتہ وار بنیادوں پر 19 ملین ڈالر بڑھ کر 29 مارچ تک 8.04 ارب ڈالر تک پہنچے۔

ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13.38 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.34 ارب ڈالر رہے۔ ادائیگی سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر تقریبا 7 ارب ڈالر رہ گے لیکن پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے رقم موصول ہونے کی توقع ہے۔

 
 

مزیدخبریں