آئی ایم ایف اور امریکی حکام سے ملاقاتیں، وزیر خزانہ کی قیادت میں وفد امریکا جائے گا ، کل مذاکرات ہوں گے

07:49 PM, 13 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں وفد امریکا کیلئے روانہ ہو  رہا ہے۔ کل اور پرسوں (14 اور 15 اپریل)  مذاکرات ہوں گے۔ 

محمد اورنگزیب اپنے دورے کے دوران آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا کے علاوہ امریکی نائب وزیرڈیوڈ لو اور ڈپٹی سیکریٹری خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

دورے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا دورہ 13 سے 21 اپریل تک ہو گا۔ پاکستان آئی ایم ایف سے قرضے کیلئے مشن بھیجنے کی بھی درخواست کرے گا۔

مزیدخبریں