پارلیمنٹ سے پاس بل عدالتی اختیارات میں مداخلت ہے: سپریم کورٹ نے قانون پر تاحکم ثانی عمل روک دیا 

07:19 PM, 13 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان کے اختیارات ریگولیٹ کرنے  کے معاملے پر  سپریم کورٹ نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔حکمنامے کے مطابق حالیہ قانون سازی بادی النظر میں عدالتی اختیارات میں مداخلت کے مترادف ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے تاحکم ثانی مجوزہ قانون پر عمل درآمد روک دیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن  ،پیپلز پارٹی، جے یو آئی کو بھی نوٹس جاری کردیے گئے ۔پاکستان تحریک انصاف کو بھی نوٹس کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کے 8 ججز نے متفقہ طور پر حکم نامہ جاری کیا .حکم نامے میں کہا گیاہے کہ عدلیہ کی آزادی میں مداخلت کی گئی ۔بل قانون کا حصہ بنتے ہی عدلیہ کی آزادی میں مداخلت شروع ہو جائے گی ۔صدر بل پر دستخط کریں یا نہ کریں عملدرآمد نہیں ہوگا۔عدلیہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی،بل کو فوری روکا جاتا ہے۔

مزیدخبریں