کسی حکومت کا دباؤ قبول کیا نہ کریں گے، صدر کے بیان پر افسوس ہے: ترجمان الیکشن کمیشن 

04:21 PM, 13 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : ترجمان الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں صدر مملکت نے الیکشن کمیشن پر حکومت کا دباؤ ہونے کا بیان دیا ہے.

ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے الیکشن کمیشن پر پریشر لینے سے متعلق بیان دیا ۔الیکشن کمیشن نے ماضی میں کسی حکومت کا دباؤ قبول کیا نہ ہی مستقبل میں کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ صدر کے بھارتی الیکشن کمیشن کے حوالے سے بیان سے کمیشن مکمل اتفاق کرتا ہے،پر امید ہیں بھارتی طرز پر الیکشن کمیشن کو شفاف الیکشن کرانے کے احتیارات حاصل ہوں۔

مزیدخبریں