اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

03:34 PM, 13 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپریل کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی نئی قیمتیں جاری کردیں۔

اوگرا  کی جانب سے جاری کردہ  نوٹیفکیشن  کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی 0.06ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے، سوئی نادرن کے سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 13.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ   سوئی سدرن کےلئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر  کی گئی ہے  ۔

یاد رہے کہ مارچ میں سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 13.29 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو تھی ،سوئی سدرن کے لیے قیمت 13.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی ۔

مزیدخبریں