ایک دن کا انتظار پھر ہوگی چوکے چھکوں کی بہار,پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچز کا آغاز کل سے ہوگا

ایک دن کا انتظار پھر ہوگی چوکے چھکوں کی بہار,پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچز کا آغاز کل سے ہوگا

لاہور :پاکستان اور نیوزی لینڈ  کے درمیان کل سے  پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ  قذافی اسٹیدیم میں کھیلا جائے گا ۔

 تفسیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹام لیتھم کی قیادت میں ون ڈے اور ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے لاہور پہنچ گئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 اپریل سے ٹی 20 سیریز کا آغاز ہو رہا ہے، جس کے بعد 26 اپریل کو ون ڈے سیریز شروع ہوگی ۔قومی اسکواڈ  میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان  بھی ظاہرکیا جارہا ہے  ، مینجمنٹ میچز میں پاکستان کی کامیابی کیلئے پُرعزم ہے ۔   

دونوں ٹیموں کے درمیان 5،5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔  5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 14 اپریل کو  ہوگا، جس کے بعد دوسرا اور تیسرا ٹی 20 بھی لاہور میں ہی بالترتیب 15 اپریل اور 17 اپریل کو کھیلا جائے گا  جبکہ  ٹی 20 سیریز کا چوتھا اور پانچواں میچ راولپنڈی میں 20 اپریل اور 24 اپریل کو ہوگا ۔

ایک روزہ سیریز کے ابتدائی 2 میچ بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، سیریز کا پہلا میچ 26 اپریل اور دوسرا میچ 30 اپریل کو  ہوگا -دونوں ٹیمیں ایک روزہ سیریز کے بقیہ تینوں میچز کراچی میں کھیلیں گی جہاں نیشنل کرکٹ ارینا کراچی میں تیسرا ایک روزہ میچ 3 مئی کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ایک روزہ سیریز کا تیسرا میں 5 مئی اورچوتھا میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔ایک روزہ سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور دوپہر 2 بجے میچ شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دو سال قبل سیکیورٹی خدشات پر دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس چلی گئی تھی، جس کے بعد گزشتہ برس ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اب مختصر طرز سیریز کے لیے دوبارہ پاکستان  پہنچی  ہے۔

    

مصنف کے بارے میں