سلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری قانونی ٹیم مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے ایک ٹویٹ میں لکھا "اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری قانونی ٹیم مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے"۔
خیال رہے حکومت اور عدلیہ کے درمیان مختلف کیسسز کے حوالہ سے محاذ آرائی دیکھی جا رہی ہے۔
آج وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کو صدرکے پاس بھیجا تھا ۔ صدرنے بل پر تاحال دستخط نہیں کیے۔بل اب تک ایکٹ اآف پارلیمنٹ نہیں بنا۔اس بل ایک درخواست دائرہوئی جس پرآٹھ رکنی بینچ بنا۔وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ جوائنٹ سیشن میں بل کو مباحثے کے بعد پاس کیا۔
قمر زمان کائرہ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ کیا آپ پارلیمنٹ کو اختیارکے استعمال سے روکنا چاہتے ہیں ۔بینچ بناکر پارلیمنٹ کو اس کے اختیارات سے روکا گیا۔اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔اداروں کا تصادم ملک کو خوفناک سمت میں لے جارہا ہے ۔جو چیز ہو رہی ہے وہ بالکل قابل قبول نہیں ہے ۔